Current News : Dhund K Based by AnySeee

دھند ہوئی جان لیوا

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے جبکہ مختلف حادثات بھی پیش آئے ہیں جن میں 4افراد جاں بحق اور 38 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ظفروال روڈ اگوالہ موڑ پر دھند کی وجہ سے کار الٹنے کے نتیجے میں بچی اور خاتون جاں بحق ہوگئیں، جبکہ 3افراد زخمی ہوئے۔

چنیوٹ میں لاہور روڈ پر ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔

وہاڑی میں لڈن روڈ پل محسن شاہ کے قریب بس، کار اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔

بہاولپور میں شدید دھند کی وجہ سے ڈیرہ بکھا کے قریب 4گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 22 افراد زخمی ہو گئے۔

بہاول نگر میں چشتیاں روڈ پر بھی 4گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

پاکپتن، بورے والا اور میلسی میں بھی دھند کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں 15افراد زخمی ہو گئے۔

خیبر پختونخوا کے شہر صوابی میں بھی دھند کی وجہ سے حد نگاہ متاثر رہی۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ پشاورسے اسلام آباد موٹروے جو دھند کی وجہ سے ٹریفک کےلیے بند کی گئی تھی دھند میں کمی ہونے کے بعد کھول دی گئی۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان کا مزید کہنا ے کہ لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک شدید دھند کی وجہ سے موٹر وے بدستور بند ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے ہیلپ لائن 130 سے مدد لیں، جبکہ دوران ڈرائیونگ مناسب فاصلہ رکھیں، ہیڈ لائٹس اور ڈبل انڈیکیٹر استعمال کریں۔
Labels:

Post a Comment

[blogger]

Author Name

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.