Current News : New State of South Punjab

نیا صوبہ، جنوبی پنجاب

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا بل لانے کا اعلان کردیا، ایوان میں بہاولپور، ہزارہ اور فاٹا صوبوں کے قیام کے مطالبات بھی سامنے آگئے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ جب تک جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کےلیے آئینی ترمیم منظور نہیں ہوتی وہاں انتظامی سیکریٹریٹ قائم کیا جائے گا، بلاول بھٹو نے جنوبی پنجاب پر اتفاق رائے اپنی پارٹی کی محنت کا نتیجہ قرار دے دیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب صوبے کے حق میں قرارداد منظور کی، اس حوالے سے بل بھی لائیں گے، حکومت حمایت کر کے نئے صوبے کے قیام کا وعدہ پورا کرے، بہاولپور بھی صوبہ تھا یہ تاریخ ہے۔

وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے بہاولپور صوبہ کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی تقریروں میں بہاولپور صوبے کی بات کی، ان سے ملاقات کرکے کہوں گا اپنا وعدہ پورا کریں۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت نے 100 دن میں صوبے کے قیام کا وعدہ کیا تھا،پیپلز پارٹی نے اس حوالے سے عملی اقدامات کیے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےاظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے،ماضی میں ایک کی بجائے دو صوبوں کی تجویز آگئی تو معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔ انہوں نے تجویز دی کہ اتفاق رائے کے لیے مرکزی قیادت پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے۔
Labels:

Post a Comment

[blogger]

Author Name

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.