بھارت کے سب سے امیر شخص کھرب پتی مکیش امبانی کی اکلوتی بیٹی 27 سالہ ایشا امبانی کی شادی یوں تو 12 دسمبر کو ممبئی میں ہوئی۔ جہاں اس شادی کو گزشتہ برس کی مہنگی ترین شادی کہا جا رہا ہے، وہیں اب شادی میں دلہن کی جانب سے پہنے گئے لہنگے کی قیمت نے سب کو حیران کردیا۔
ایشا امبانی کی شادی میں 10 کروڑ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 14 ارب روپے تک کا خرچہ کیا گیا۔ شادی کے خرچہ سامنے آنے کے بعد دلہن کی جانب سے پہنے گئے لہنگے کے حوالے سے بھارت کے سوشل میڈیا پر کئی خبریں وائرل ہوئیں اوراطلاعات کے مطابق ایشا امبانی نے کروڑوں روپے کا لہنگا پہنا۔
جہاں شادی کے موقع پر ایشا امبانی کی والدہ اور والد نے اپنی بہو شلوکا مہتا کو کروڑوں روپے کا لباس تحفے میں دیا۔ وہیں انہوں نے اپنی اکلوتی بیٹی کو اس سے بھی زیادہ مہنگا لہنگا دیا۔ اندازاً شلوکا مہتا نے 24 کروڑ روپے مالیت کا لباس پہنا، جب کہ ایشا امبانی کے لباس کی مالیت اس سے تین گنا زیادہ بتائی گئی۔ اطلاعات ہیں کہ ایشا امبانی کا لہنگا 90 کروڑ بھارتی روپے میں تیار ہوا، تاہم آزادانہ طریقے سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
ان کے لہنگے میں سونے اور ہیروں کا استعمال بھی کیا گیا اور ان کا لباس 2016 میں مس ارتھ کا مقابلہ جیتنے والی کیتھرن ایسپن کی جانب سے پہنے گئے لباس کی طرح بنایا گیا۔ یعنی ایشا امبانی کا لباس ہی اتنا مہنگا تھا کہ اتنی رقم میں بھارت میں درجنوں عالی شان شادیاں ہوجاتیں۔ ایشا امبانی کے عروسی جوڑے کو ابو جانی اور سندیپ کھوسلا نے ڈیزائن کیا۔
Post a Comment