چوکور تربوز
دو برس پہلے جرمنی میں ٹیڑھے کیلے کو سیدھا کرنے کے کامیاب تجربات ہوئے تھے اور اب وہاں غیر خم دار کیلے بھی میسر ہیں جنھیں سٹور کرنا زیادہ آسان ہوتا ہے۔
چوکور تربوز کا معاملہ الگ ہے ، بلکہ اسے مکعب تربوز کہنا زیادہ مناسب ہوگا۔ یہ تربوز کسی پیچیدہ جینیاتی عمل کا ثمر نہیں بلکہ اسکی ٹکنیک انتہائی سادہ اور آسان ہے یعنی جونہی تربوز کی بیل پر پھل آتا ہے اِسکے گِرد چوکور ڈبّے لگادئے جاتے ہیں جوکہ تربوز کی گولائی کو چپٹا کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ اسکول کے بچّوں کو تربوز کی یہ شکل خاص طور پر پسند ہے کیونکہ وہ ڈبل روٹی کی طرح اس کے ٹکڑے کاٹ کر اپنے لنچ بکس میں رکھ لیتے ہیں۔ دکانداروں کے لیئے چوکور تربوز کو اسٹور کرنا آسان ہے کیونکہ یہ ڈبوں کی طرح ایک دوسرے کے اوپر رکھے جاسکتے ہیں۔ گھریلو خواتین کے لیئے بھی آسانی ہوگی کیونکہ اب تربوز لُڑھک کر فرِیج سے باہر نہیں گرے گا۔
برطانیہ میں سب سے پہلے ٹیسکو نامی اسٹور نے چوکور تربوز بیچنے کا فیصلہ کیا ہے اور یکم اکتوبر سے یہ تربوز اسٹور پر گئے ہیں۔ تربوز کا وزن تقریباً دو کلو ہوگا اور قیمت پانچ پاؤنڈ۔
آپ کے خیال میں کیا یہ تربوز واقعی دلچسپ ہیں؟
Post a Comment