December 2018

قائدِ اعظم محمد علی جناح

قائدِ اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو بروز پیر صبحِ صادق کے وقت پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم چرچ مشن اسکول اور پھر سندھ مدرستہ الاسلام میں حاصل کی اور لنکنزِ ان سے بیرسٹر کی ڈگری حاصل کی۔
قائدِ اعظم بہت بااصول، کھرے اور راست باز رہنما تھے اور انہوں نے تمام مخالفت کے باوجود برصغیر میں مسلمانوں کے لیے ایک الگ ریاست کی جدوجہد جاری رکھی اور علامہ اقبال کے اس تصور اور خواب کو سچ کردکھایا جس کے تحت اس وقت دنیا کا سب سے بڑا اسلامی ملک معرضِ وجود میں آیا۔
آپ مسلمان قومیت پر یقین رکھتے تھے اور اس ضمن میں آپ کا ایک قول آج بھی ہماری رہنمائی کرسکتا ہے۔ ہم سب پاکستانی ہیں اور ہم میں سےکوئی بھی سندھی ، بلوچی ، بنگالی ، پٹھان یا پنجابی نہیں ہے۔ ہمیں صرف اور صرف اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہونا چاہئیے۔
بانی پاکستان کو یہ اعزاز بھی اس طرح سے حاصل ہے کہ انسانی تاریخ کے عہد جدید میں قوموں کی آزادی اور اتحاد میں فوجوں نے بہت نمایاں حصہ لیا۔ اٹھارویں صدی عیسوی میں واشنگٹن نے امریکا کو فوج کے ذریعے آزاد کرایا، انیسویں صدی عیسوی میں بس مارکس نے جرمنی کو اور کاوور نے اٹلی کو فوجوں کی مدد سے متحد کیا۔ مگر ان کے برعکس قائد اعظم محمد علی جناح نے فوج کی مدد کے بغیر قوم کو متحد کیا اور آزاد کروا لیا ۔

اے قائد اعظم تیرا احسان ہے احسان



قائد اعظم محمد علی جناح ایک کثیر جہتی شخصیت کے مالک تھے ۔دنیا نے اس سے زیادہ تحمل مزاج اور بردبارذہین رہنما نہیں دیکھا۔انھوں نے بر صغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک آزاد ریاست کے قیام کی جدوجہد کی اور پاکستان بنایا ۔ آج بانی پاکستان کا 142واں یوم پیدائش ملک بھر میں جوش خروش سے منایا جارہا ہے ۔

نمبر ون کون؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابر اعظم پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں ، جبکہ بولرز میں شاداب خان کی دوسری پوزیشن ہے ۔

آئی سی سی کی نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کی بیٹسمینوں میں ٹاپ پوزیشن برقرار ہے ، البتہ فخر زمان کی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے، وہ چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

بلےبازوں میں دوسرا نمبر کولمن منرو اور تیسرا ایرون فنچ کا ہے ، ویسٹ انڈیز کے ایون لوئیس چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

بولرز کی فہرست میں ابتدائی 5 نمبر تک کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ، افغانستان کے راشد خان پہلے اور پاکستان کے شاداب خان دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

سونامی کی تباہی

انڈونیشیا کے آبنائے سندا میں آنے والے سونامی سے سماٹرا اور جاوا میں تباہی پھیل گئی ، بلند ہونے والی سمندری لہریں رہائشی علاقے میں داخل ہوگئیں، جس کے نتیجے میں 281 افراد ہلاک ، 800 سے زائد زخمی اور30 افراد لاپتہ ہوگئے۔

اتفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے آبنائے سُندا میں گزشتہ شب آنے والے سونامی کے نتیجے میں کئی ساحلوں پر تباہی پھیل گئی ، سونامی کے باعث نو ہوٹلوں سمیت چارسو سے زائد مکانات تباہ ہوگئے،درخت جڑ سے اکھڑ گئے، جبکہ بجلی کا نظام درہم برہم ہونے سے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

حکام کے مطابق سونامی کی لہریں علاقےمیں آتش فشاں پھٹنےکے بعد زیرآب لینڈ سلائیڈنگ کے سبب بلند ہوئیں۔متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور سرچ حکام کی کوششیں جاری ہیں ۔دن نکلنے کے بعد امدادی کارروائیوں اور لاپتا افراد کی تلاش کا کام تیز کردیا گیا ہے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے سونامی میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ایک اور نئی ٹرین


وفاقی وزیرریلوےشیخ رشید نے پشاور کینٹ میں رحمان باباایکسپریس کاافتتاح کردیا۔

ذرائع کے مطابق رحمان باباایکسپریس کاکرایہ 1350 روپےرکھا گیا ہے، یہ ٹرین 26 گھنٹےمیں پشاورسےکراچی کافاصلہ طےکرےگی۔

رحمان باباایکسپریس میں 11 بوگیاں رکھی گئی ہیں ، ٹرین پشاورسےراولپنڈی ،وزیرآباداوربراستہ فیصل آبادسےکراچی پہنچےگی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پشاور میں رحمان بابا ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رحمان بابا ایکسپریس عمران خان کی طرف سے پٹھانوں اور خیبر پختونخواکیلیے تحفہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں دو نان اسٹاپ ٹرینیں چلائیں گے، ہمارے پاس پندرہ تاریخ تک کراچی کے لیے کوئی ٹکٹ نہیں، پہلی تاریخ کو ایک ماہ کے لیے ونٹر ٹرین چلائیں گے۔

نواز شریف کو سزا

اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس میں 7سال قید کی سزا سنا دی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کر دیا۔

اس موقع پر عدالت میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے ہمراہ ان کے بھتیجے اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس آنے والے نون لیگی رہنماؤں میں جاوید ہاشمی، مریم اورنگزیب، چوہدری تنویر،شاہد خاقان عباسی، مشاہد اللہ خان، طارق فضل چوہدری و دیگر شامل تھے۔

گزشتہ روز نوازشریف اور شہبازشریف کی ملاقات کے دوران نون لیگی قیادت نے اتفاق کیا تھا کہ جو بھی فیصلہ آیا اس کے حوالے سے قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا، فیصلہ خلاف آنے پر پارلیمنٹ کے اندر احتجاج کیا جائے گا۔

نیب نے الزام عائد کیا تھا کہ نواز شریف نے اپنے بچوں کے نام پر بے نامی جائیدادیں بنائیں، اس دوران بچے زیر کفالت تھے۔

سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو 4ریفرنس 6ماہ میں نمٹانے کا حکم دیا تھا، ان میں نواز شریف اور اہل خانہ کے خلاف 3اور اسحاق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس شامل تھا ۔

نیب ریفرنسز میں 183سماعتیں ہوئیں جبکہ سابق وزیراعظم 130بار عدالت میں پیش ہوئے۔

فیصلے کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے باہر اور آس پاس سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے جن کے تح ایک ہزار کے قریب اہل کار تعینات کیے گئے تھے، کمرۂ عدالت میں نواز شریف کو کلوز پروٹیکشن یونٹ نے سیکیورٹی فراہم کی۔

پی آئی اے نے کر دیا گراؤنڈ



قومی ایئر لائن پی آئی اے میں اصل تعلیمی اسناد جمع نہ کرانے پر33 کیبن کریو کو فلائٹس پر جانے سے روک دیا، گراؤنڈ ہونے والوں میں 16 ایئر ہوسٹسز شامل ہیں ۔

قومی ایئر لائن پی آئی اے میں اصل تعلیمی اسناد کی تصدیق جمع نہ کرانے پر جن ایئر ہوسٹسز اور فلائِٹ اسٹیورڈز کو گراؤنڈ کیا گیا ان میں سے 6 کاتعلق لاہور سے ہے ، ان کے نام فرحت نسیم، نائلہ جاوید، مجتبی سعید، قیوم اشرف، وقاص علی اور عمران اکبر شامل ہیں۔

دیگرایئر پورٹس سے تعلق رکھنے والی 37 ایئر ہوسٹسز اور فلائِٹ اسٹیورڈز میں وحید الاسلام ، حسیب اللہ خان، نگہت پروین،ثمینہ خان ، سمیرا آصف ،نعیم باری ، انیل انور، ایما ظہیر خان، فوزیہ روہی شاکر، بلال مختار، ثنااللہ بٹ، کےپروین بھٹو، شگفتہ حسیب، تاج بانو، عاصمہ ناز غوث، سیدہ نازیہ ہارون، عظمت محمود، ہارون یعقوب، عامر بن خلیل، وقاص عمر، حفصہ عبداللہ، صغری عائشہ بی بی، نصرت صادق، صائمہ شمیم، ماہ نور وحید، قرۃ لعین شامل ہیں ۔

سعودی عرب میں مرد زیادہ، خواتین کم

سعودی عرب کی جنرل آرگنائزیشن برائے شماریات کی طرف سے ویب سائٹ پر سعودی عرب کی کل آبادی کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقامی اور غیرملکی مقیم افراد کی تعداد 3 کروڑ 34 لاکھ 13 ہزار 660 ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں مقامی اور غیرسعودی مردوںکی تعداد خواتین کی نسبت زیادہ ہے۔ مرد آبادی 1 کروڑ 92 لاکھ، 40 ہزار 956 ہے جبکہ خواتین کی تعداد ایک کروڑ 47 لاکھ 72 ہزار 704 ہے۔

مقامی سعودی مردوں کی تعداد ایک کروڑ 57 لاکھ 75 ہزار 95 جبکہ خواتین کی تعداد ایک کروڑ 19 لاکھ 20 ہزار 732 ہیں۔

مملکت میں غیر مقیم باشندوں کی تعداد 86 لاکھ 65 ہزار 61 بتائی جاتی ہے۔ ان میں 39 لاکھ 79 972 خواتین ہیں.

دھند ہوئی جان لیوا

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے جبکہ مختلف حادثات بھی پیش آئے ہیں جن میں 4افراد جاں بحق اور 38 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ظفروال روڈ اگوالہ موڑ پر دھند کی وجہ سے کار الٹنے کے نتیجے میں بچی اور خاتون جاں بحق ہوگئیں، جبکہ 3افراد زخمی ہوئے۔

چنیوٹ میں لاہور روڈ پر ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔

وہاڑی میں لڈن روڈ پل محسن شاہ کے قریب بس، کار اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔

بہاولپور میں شدید دھند کی وجہ سے ڈیرہ بکھا کے قریب 4گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 22 افراد زخمی ہو گئے۔

بہاول نگر میں چشتیاں روڈ پر بھی 4گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

پاکپتن، بورے والا اور میلسی میں بھی دھند کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں 15افراد زخمی ہو گئے۔

خیبر پختونخوا کے شہر صوابی میں بھی دھند کی وجہ سے حد نگاہ متاثر رہی۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ پشاورسے اسلام آباد موٹروے جو دھند کی وجہ سے ٹریفک کےلیے بند کی گئی تھی دھند میں کمی ہونے کے بعد کھول دی گئی۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان کا مزید کہنا ے کہ لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک شدید دھند کی وجہ سے موٹر وے بدستور بند ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے ہیلپ لائن 130 سے مدد لیں، جبکہ دوران ڈرائیونگ مناسب فاصلہ رکھیں، ہیڈ لائٹس اور ڈبل انڈیکیٹر استعمال کریں۔

میک اپ بیس بنانے کے4 اسٹیپ

ہمارے ہاں اکثر خواتین کوبیس کے استعمال کااصل مقصد معلوم نہیں، زیادہ ترخواتین بیس کااستعمال گورا نظر آنے کے لئے کرتی ہیں، یہ تصور قطعاََ درست نہیں۔ بیس یہ ذہن میں رکھ کر لگائیں کہ آپ نے بیس کا استعمال چہرے کے خدوخال ابھارنےکے لیے کرنا ہے، نہ کہ رنگ گورا کرنے کے لیے۔ شام کے میک اَپ کے لیے 4اسٹیپ بیس کاانتخاب بھی کیا جاسکتا ہے۔

پہلا مرحلہ پرائمر کا ہے، جِلد کو نرم و ملائم رکھنے کے لیے معیاری پرائمر لگائیں، پانچ منٹ انتظار کریں تاکہ یہ پرائمر آپ کی جِلد میں اچھی طرح سے جذب ہوجائے۔ پرائمر کی مقدار کا خاص خیال رکھیں، اگر یہ زیادہ لگ جائے تو ٹشو سے صاف کرلیں۔

دوسرا مرحلہ فاؤنڈیشن کا ہے، اس کے لیے اسفنج کا استعمال کریںجو قدرے گیلا ہو۔ ایک اچھے فاؤنڈیشن کو میک اَپ کی بنیاد تسلیم کیا جاتا ہے۔ فاؤنڈیشن یا بیس جو بھی آپ کی جِلد کی ساخت کے مطابق ہو ہاتھ کی ہتھیلی پر رکھیں، چہرے کے درمیان سے شروع کریں اور باہر کی طرف لگائیں، ٹھوڑی اور گالوں پر بھی اچھی طرح لگائیںمگر خیال رہے کہ جِلد پربیس کی تہہ نہ چڑھےبلکہ اس کاتاثر ہلکا پھلکا سارہے۔

تیسرا مرحلہ کنسیلر کا ہے لیکن اگر آپ کا چہرہ داغ دھبوں سے پاک ہے تو کنسیلر کی ضرورت نہیں لیکن اگر جِلد پر داغ دھبے ہیں تو انھیں کنسیلر سے چھپانا ضروری ہے۔

بلشر کا استعمال میک اَپ فنشگ کے طور پر کیا جاتا ہے ۔ کنپٹی کے پاس سے شروع کر کے گال کی ہڈی تک لائیں مگر جیسے جیسے ہڈی کی طرف جائیںشیڈ کو ہلکا کرتی جائیں۔ اس کے علاوہ چہرے کے خدوخال کو ہائی لائٹ کرنے کے لئے اگر آپ لائٹ براؤن کلر کا ہائی لائٹر استعمال کریں تو بھی مناسب رہے گا۔

چوکور تربوز


دو برس پہلے جرمنی میں ٹیڑھے کیلے کو سیدھا کرنے کے کامیاب تجربات ہوئے تھے اور اب وہاں غیر خم دار کیلے بھی میسر ہیں جنھیں سٹور کرنا زیادہ آسان ہوتا ہے۔

چوکور تربوز کا معاملہ الگ ہے ، بلکہ اسے مکعب تربوز کہنا زیادہ مناسب ہوگا۔ یہ تربوز کسی پیچیدہ جینیاتی عمل کا ثمر نہیں بلکہ اسکی ٹکنیک انتہائی سادہ اور آسان ہے یعنی جونہی تربوز کی بیل پر پھل آتا ہے اِسکے گِرد چوکور ڈبّے لگادئے جاتے ہیں جوکہ تربوز کی گولائی کو چپٹا کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ اسکول کے بچّوں کو تربوز کی یہ شکل خاص طور پر پسند ہے کیونکہ وہ ڈبل روٹی کی طرح اس کے ٹکڑے کاٹ کر اپنے لنچ بکس میں رکھ لیتے ہیں۔ دکانداروں کے لیئے چوکور تربوز کو اسٹور کرنا آسان ہے کیونکہ یہ ڈبوں کی طرح ایک دوسرے کے اوپر رکھے جاسکتے ہیں۔ گھریلو خواتین کے لیئے بھی آسانی ہوگی کیونکہ اب تربوز لُڑھک کر فرِیج سے باہر نہیں گرے گا۔

برطانیہ میں سب سے پہلے ٹیسکو نامی اسٹور نے چوکور تربوز بیچنے کا فیصلہ کیا ہے اور یکم اکتوبر سے یہ تربوز اسٹور پر گئے ہیں۔ تربوز کا وزن تقریباً دو کلو ہوگا اور قیمت پانچ پاؤنڈ۔

آپ کے خیال میں کیا یہ تربوز واقعی دلچسپ ہیں؟

مشکوک چیز کو چھوڑ دو


ابو حسن بن علی بن ابی طالب نواسہ رسول ﷺ نے فر مایا ،میں نے رسول ﷺ سے سن کر یہ حدیث زبانی یاد کرلی ہے کہ جو چیز تجھے شک میں مبتلا کرے اسے چھوڑ دو اس چیز کی خاطر جو تجھے شک میں مبتلا نہیں کرتی۔

ہم جس دور میں میں جی رہیں ہیں اس میں کسی حد تک حلال اور حرام کی تمیز ختم ہو چکی ہے ، انسان محض اپنی نفس کو خوش کرنے میں لگا ہوا ہے جبکہ وہ اسے ہلاک کرنے میں۔ آج چاہے بات حصول رزق کی یا پھر دنیاوی معاملات کی کوئی بھی اس بات کوترجیح نہیں دیتا ہے کہ یہ اس کے لئے جائز ہے یا نہیں ، جبکہ اس حدیث مبارکہ میں تو شک میں ڈالنے والی بات یا چیز کو چھوڑ دینے کا حکم دیا جارہا ہے ۔ اس حدیث کو روشنی میں دیکھا جائے تو نہ صرف حرام چیزوں سے بچنا ہے بلکہ ایسی تمام اشیاء جو ہمیں شک میں مبتلا کر دے اسے چھوڑ دینا چاہئے اور اس کی جگہ ان باتوں کو اپنانا چاہئے مشکوک نہ ہو اور جن کے بارے میں واضح کم موجود ہوں۔

Sardiyon Mein Jild ki Hifazat



Lambi ratain, sard mausam, garam kapray aur haath mein coffee ka cup, sardiyon ki sirf yehi saughatain nahi hain balkay khushk jild aur dark complexion bhi is mein shamil hai. Is mausam mein kis tarha jild ki hifazat karain keh yeh na dry ho aur rangat bhi nikhri rahai.

Garam kapron ka intekhab skin ko dekh kar:



Sard aur khushk mausam mein apnay cheray aur haathon ko scarf, gloves aur sunglasses sey cover kararian lekin is baat ka khayal rakhain jo garam kaprain aap istemal karain woh qudrati fiber kay banay ho nakeh wool kay jo skin par irritation ka sabab bntay hain.

Sope-free Body wash istemal karain:



Aam sope skin ko mazeed dry kartay hain, aisa sope ya body wash istemal karain jis mein chemical naho.

Cream ya lotion zaror istemal karain:



Shower lainay kay foran baad is ka istemal skin ko dry honay sey bacha tah hai.

Olive oli behtreen moisturizer:



Is kay kai faidon mein sey aik skin ko soft rakhta hai aur complexion ko dark honay sey bachata hai.

Hont par zaban ki jaga lip balm istemal karain:


Saliva mein mujood enzyme dry hont ko mazeed dry karti hai, aik achi lip balm hont ko dry honay sey bcaye gi.

نارنگی میں چھپے بے شمار فوائد



سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی فضا میں خشک پتوں اور نارنگی کی خوشبو پھیل جاتی ہے۔ وٹامن سی سے بھرپور یہ پھل جو صرف سردیوں میں ہی دستیاب ہوتا ہے اپنے اندر بےشمار فوائد رکھتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سیب کی طرح اگر آپ روز ایک نارنگی کھائیں تو آپ متعدد بیماریوں سے بچے رہنے کے ساتھ ساتھ صحت مند بھی رہیں گے۔

نارنگی وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہے اور ان کے روزانہ استعمال سے جسم کا مدافعتی نظام فعال اور مضبوط ہوتا ہے۔

نارنگی میں اینٹی آکسیڈنٹ بھی موجود ہوتا ہے جو انسانی جلد کے لیے انتہائی مفید ہے۔ روز نارنگی کھانے سے جلد کے ڈھلکنے کا عمل سست ہوجائے گا اور آپ جوان نظر آئیں گے۔

اس میں پوٹاشیم، وٹامن اے اور سی ہوتے ہیں جو آنکھوں کے لیے نہایت مفید ہیں۔

نارنگی میں موجود وٹامن سی آپ کو سردیوں کے امراض جیسے نزلہ اور زکام سے بھی حفاظت دیتا ہے۔

اس پھل میں موجود فائبر انسانی معدے کے لیے نہایت ضروری ہے کیونکہ یہ معدے کے جملہ امراض سے نجات دلاتا ہے۔ یہ قبض اور معدے کے السر سے بھی نجات دلاتا ہے۔

کیا آپ سردیوں میں نارنجی شوق سے کھاتے ہیں؟

تو بہ سے سابقہ گناہ معاف

انسان خطاکا پتلا ہے ۔ایسا ہو نہیں سکتا کہ انسان سے گناہ سرزد نہ ہو۔ جب انسان گناہ کر بیٹھتا ہے تو اسے اپنے ضمیر پر بوجھ محسوس ہوتا اور وہ یہ سوچتا ہے کہ اب اسے معافی کیسے ملے گی ۔ لیکن اللہ رب العزت کی ذات بہت غفورورحیم ہے ۔اسی حوالے سے قرآن میں اللہ رب العزت نے فر مایا ہے کہ’’آپ فر مادیں کہ اللہ کہتا ہے کہ اے میرے بندو !جواپنی جانوں پر گناہ کر کے زیادتی کر چکے ہو،اللہ کی رحمت سے نا امید نہ ہونا ۔بلا شبہ اللہ سارے گناہ معاف کر دیتا ہے ۔ بلا شبہ وہ بہت بخشنے والا نہایت مہربان ہے، لہذا تم اپنے پروردگار کی طرف رجوع کرو اس کے فرماں بردار بن جاؤ‘‘۔ جبکہ ایک مقام پر اس طرح بھی فرمایا ہے کہ ’’اے ایمان والوں !اللہ کی طرف خالص تو بہ کرو‘‘۔اس آیات میں اللہ رب العزت اپنے تمام بندوں سے واضح طور پر یہ فر ما رہیں ہیں کہ اگر گناہ ہو گئے ہیں تو تو بہ کرنے اور رجوع کرنے پر معاف کر دیئے جائیں گے۔علماء کے نزدیک تو بہ ہر گناہ کا کفارہ ہو سکتی ہے ، اور خالص تو بہ تو یہی ہے کہ بندہ گناہ پر نادم ہو،اللہ سے معافی طلب کرے،اور پھر اس گناہ کی طرف مائل نہ ہو۔

Author Name

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.